تقریر کے دوران اذان ہونے پر لوگوں نے رکنے کا اشارہ کیا تو وزیر اعظم کے داماد نے کیا کہا؟؟چونکا دینے والی خبر



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس پر جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد جہاں دیگر حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی حکومت اور وزیراعظم کے دفاع کےلئے میدان میں کود پڑے ہیں وہاں خود ان کے داماد نے بھی پرجوش اور دھواں دار تقاریر کاسلسلہ شروع کردیا۔ کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میںعوام کے اجتما ع سے خطاب کے دوران کہاہے سیاسی مخالفین نے استعفیٰ کےلئے نواز شریف پر بندوقیں تان رکھی ہیں۔ میں نواز شریف کو جنم دینے والی ماں پر قربان جاؤںاور ان کے والد پر قربان جاؤں جنہوں نے ان کی تربیت کی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا میرے مرنے کے بعد میری لاش سے
استعفیٰ لے لینا۔ وہاں موجود لوگوں نے کیپٹن(ر) صفدر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اذان ہو رہی ہے کچھ دیر رک جائیں تو انہوں نے کہا کہ ابھی نماز کا وقت نہیں ہوا جب نماز کا وقت ہو گا تو ہم بھی نماز پڑھنے جائیں گے کیونکہ نماز تو فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستو! یہ بھی فرض ہے، ہم جہاد کر رہے ہیں۔ قرآن پاک کی تفسیر میں جہاد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment