اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ملکی عدالتوں کو پانامہ کیس کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کے مشہور صحافی اور مبصر چودھری غلا م حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں عدالت عظمی کو اور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرادی ہے کہ پانامہ کیس پر عدالت اپنا فیصلہ دے تو پھر اس پر کسی کے نہ ماننے کی صورت میں فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے فوج کو عدالت کا صرف ایک ہی اشارہ کافی ہو گا۔چودھری غلام حسین نے کہا کہ پانامہ کیس بارے اپوزیشن جماعتوں اور
کئی سیاسی پنڈتوں کے یہ خدشات اور دعوے درست نہیں ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکے گا۔
Blogger Comment
Facebook Comment