اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لگتا ہے کہ وہ وزارت عظمی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اینکرجاوید چودھری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ہی وزیر اعظم میاں نواز
شریف نے چودھری نثار علی خان سے پوچھا کہ کیا آپ وزرات عظمی کے امیدوار ہیں تو انھوں نے جواب دیا “جی بہت شکریہ لیکن میں امیدوار نہیں ہوں”۔ حامد میر نے وزرات عظمی کے امیدواروں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال جن کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیں۔اس کے علاوہ مرتضی جاوید عباسی بھی وزرات عظمی کے امیدوار ہیں۔اور یہاں تک کہ وزیر تجارت خرم دستگیر کو بھی لوگوں نے امیدوار بنایا ہوا ہے۔ حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ نواز شریف وزرات عظمی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن وہ ٹیم لیڈر خو د ہی ہیں جس پر وہ ہاتھ رکھیں گے وہی وزیراعظم بننے کا اہل ہو گا۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک شخص تو ایسا بھی ہے جو وزرات عظمی کیلئے کسی اور کے پاس پہنچ گیا اور کہا کہ مجھ پر ہاتھ رکھیں لیکن آگے سے جواب ملا کہ نہیں جناب ہمیں آپ معاف ہی رکھیں۔
Blogger Comment
Facebook Comment