شریف خاندان کی کہانی بھارتی صدر کی زبانی


جنرل ضیاءالحق نے اپنے دہلی کےایک دورے میں ہندوستان کے صدرگیانی ذیل سنگھ سے میاں نوازشریف کاتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی پنجاب کے پرجوش، پرعزم اور نوجوان وزیراعلی ہیں ان کےوالدین امرتسر سے ہجرت کرکےلاہور گئے تھے۔



گفتگوکے دوران گیانی ذیل سنگھ نےنوازشریف سےپوچھاکہ آپ کے بڑےامرتسر میں کہاں رہتےتھے؟ نوازشریف نے بتایا کہ جاتی عمرہ۔گیانی ذیل سنگھ نےفوراپوچھا کہ کہیں تم شریف ٹنڈاں (رھٹ میں لگے پانی کھینچنےوالےڈبے) والے کے بیٹے تو نہیں ہو؟ نوازشریف نےکہاکہ جی ہاں۔پھرذیل سنگھ نےکہاکہ میں تو تمھارےدادے جاناں پانڈی (رمضان) اور تمھارے پڑدادے دلّاھاراں والے سے بھی واقف ہُوں جو امرتسر کے گانے بجانے والیوں کے بازارمیں پھولوں اور کلیوں کے ہار بیچا کرتے تھے۔ جن اصحاب نےیہ سین دیکھاان کا کہنا ہےکہ اس وقت میاں صاحب کی حالت دیدنی تھی۔
ماھنامہ سپوتک لاھور (نومبر1999)صفحہ170
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment