دانیال عزیز کے والد اور سابق وزیر کو انکے عہدے سے کس وجہ سے فارغ کیا گیا تھا؟ معروف سیاستدان نے انہیں آئینہ دکھا دیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے کہا کہ ہر ایک پر جھوٹا الزام لگانے اور غیرملکی مہذب زبان استعمال کرنے والے دانیال عزیز یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد واحد وزیر تھے جنہیں کرپشن پر فارغ کیا گیا تھا۔
 طارق بشیر چیمہ نے کہا کل تک اپنے موجودہ باس (Boss) کو سرعام گالیاں دینے والے دانیال عزیز اپنے اور والد کے کرتوت نہ بھولیں‘ لوگوں کو پتہ ہے کہ انکے والد لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے جنہیں دیہات میں لگائے جانے والے فنڈز کی خوردبرد پر کیبنٹ سے نکال دیا گیا تھا جبکہ دانیال عزیز کا اپنا ماضی بھی تو دور کی بات نہیں‘ وہ جو کچھ کرتے رہے‘ عوام اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ان کے تمام کرتوت ڈھکے چھپے نہیں۔ وہ یہ بھی نہ بھولیں کہ گاڈ فادر کے بعد ان کے ایسے کارندوں کی بھی باری آنے والی ہے
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment