ملکی تاریخ میں دو وزرائے اعظم مستعفی ہو چکے ہیں،حامد میر



اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معرو ف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں دو وززائے اعظم مستعفی ہو چکے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے؟کیونکہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی بھی وزیر اعظم نے استعفی نہیں دیا۔اس کے جواب میں حامد میر کا کہنا تھا کہ آپ شاید بھول گئے ہیں کہ نواز شریف نے 1992-93میں قوم سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا
تھا کہ میں استعفی نہیں دوں گا لیکن پھر انھوں نے استعفی دے دیا تھااور اس سے پہلے حسین شہید سہروردی نے 1957میں استعفی دیا تھا ۔تو پاکستانی تاریخ میں ایک نہیں بلکہ دو دو وزرائے اعظم استعفی دے چکے ہیں۔
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment