اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انتہائی اہم بیان آگیا ہے۔ جنرل باجوہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی سیاسی معاملے میں ملوث نہیں ہو گی۔ اور اس تمام ماحول میں خود کو الگ رکھتے ہوئے مکمل غیر جانبدار رہے گی ۔ پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر فوج کیلئے اس وقت کوئی چیز اہمیت رکھتی ہے تو وہ ہے پاکستان کے آئین اور قانون کی بالا دستی۔ جس کی پاک
فوج مکمل پاسداری کرے گی۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے آرمی چیف نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جو بھی فیصلہ دے گی ۔فوج اس پر بھرپور عملدرآمد کرائے گی۔
Blogger Comment
Facebook Comment