لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا ہے، پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکمران شیردل ہیں توسازش کرنےوالوں کانام بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کےدوران بابراعوان نےکہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کےخلاف ریفرنس کسی اخباری تراشے پرمشتمل نہیں ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کے خلاف دوجگہ ڈکلئیریشن آیاہے۔ ڈکلیریشن ٹو میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ گاڈ فادرنمبرٹو ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پانامہ کیس میں پورا پاکستان مدعی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں پورا خاندان چور نکلا ہے،گارڈ فادر ٹوکی چوری ثابت ہو گئی ہے،آج کا دن وزیراعلٰی پنجاب کی رخصتی کا دن ثابت ہوگا۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں کوئی سازش نہیں، ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ اسے سازش کا رنگ دیا جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ عدالت ان کو نکالے گی۔ واضح رہے چوہدری سرور، میاں محمود الرشیدسمیت دیگرپی ٹی آئی رہنما بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔(م۔ش۔س)
Blogger Comment
Facebook Comment