اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی قیادت کا اسلام آباد میں نیشنل اسمبلی کی نشست این اے 48 سے ملک نور اعوان کو ٹکٹ دینے پور غور‘ ملک نور مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ہیں اور متحرک کارکن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک نور اعوان نے پچھلے دنوں اچانک نیشنل اسمبلی کے باہرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گلے سے پکڑا تھا اور ان سے 22 لاکھ روپے ادھار واپس مانگے تھے‘ جس کے بعد نیشل میڈیا میں بھی ان کو زبردست پذیر آئی ملی تھی‘ ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ ملک نور اعوان کو 2018 کے الیکشن میں این اے 48 کا مضبوط امدوار کے طور پر سامنے آنے والے ہیں‘ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی اس حوالے سے ان کو گرین سگنل دے دیا ہے‘ یاد رہے کہ پچھلے ضمنی الیکشن میں بھی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے یہ نشست حاصل کی تھی جو اس وقت یہاں سے ایم این اے ہیں‘
Home / NEWS UPDATES
/ ’’ اچھا تو یہ بات تھی‘‘ شیخ رشید کے ساتھ الجھنے والے ’ ملک نور اعوان ‘ کو کس طرح نوازا جا رہا ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ بھی شریفوں کی شرافت کو سمجھ جائیں گے
Blogger Comment
Facebook Comment