نواز شریف کے جانے سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا اور پاکستانی فوج بھی طاقتور ہو جائے گی،بھارتی نیوز چینلز کی رپورٹ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مشہور سیاستدا ن اور پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بھارت نواز شریف کے جاتے ہی کشمیر کو ہاتھ سے نکلتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ٹی وی چینلز خبریں چلا رہے ہیں کہ اگر پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف چلے گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اس بات پر بھی چیخ اور چلا رہی ہے کہ نواز شریف کے جاتے ہی پاک فوج مضبوط ہو جائے گی۔انھوں نے
مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف مجرم ثابت ہو چکے ہیں اس لیے انھیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment