اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت نااہلی، 14 سال قید اور ضبطگی جائیداد کا سامنا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے پہلے عوام، پھر پارلیمان اور اب عدالت کے ساتھ بھی فراڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو کریمنل کیس کا سامنا ہے، جس کے تحت عدالت کی جانب سے انھیں کم از کم 10 سال کی نااہلی اور 7 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں طلب کیا جائے اور ان پر جرح کی بھی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس وقت نااہلی، 14 سال قید اور ضبطگی جائیداد کا سامنا کر رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ایف زیڈ ای کیپٹل، ہل میٹل، کوئنز کمپنیز اور ان کے علاوہ 9 اور کمپنیوں کو نواز شریف کے پیسوں کو وائٹ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ یہ چیزیں شہادتوں کے ساتھ سپریم کورٹ کے سامنے آ چکی ہیں۔
Blogger Comment
Facebook Comment