جے آئی ٹی پرتنقید: ن لیگ کے 6 رہنماؤں پربجلی گرادی گئی ، بچنا ناممکن ہوگیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو تنقید کانشانہ بنانے پرلاہورسے تعلق رکھنے والے وکلا کے ایک گروپ نے 2وفاقی وزرا بشمو ل سینیٹر اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت مریم اورنگزیب اورقومی اسمبلی کے 3ارکان بشمول طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نےریفرنس موصول ہونے کے بعد کارروائی کرلی ہے اوراس پر آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیصلہ دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کو جمع کروادیا گیا ہے جس کا فیصلہ جائزہ لینے کے بعد کیا جائےگا۔ (ا،ب)
Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment