اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سوئٹزرلینڈ بیلجیئم، اور لگسمبرگ میں تین سو ملین ڈالر کی کی گئی سرمایہ کاری بارے معلومات جے آئی ٹی کو مل گئی ہیں اور یہ معلومات بہت جلد سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ سرمایہ کاری اپنے دوسرے دور حکومت میں ان تین ملکوں میں کی تھی ۔جے آئی ٹی نے ایم ایل اے معاہدے کے تحت ان ملکوں سے معلومات حاصل کی تھیں جے آئی ٹی کو یہ معلومات اب موصول ہو گئی ہیں اور وزیراعظم کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری کی تمام معلومات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائیں گی۔سپریم کورٹ پہلے ہی نواز شریف کی کرپشن کے خلاف کیس کی سماعت کر رہی ہے اور اس طرح ان معلومات سے نواز شریف کی کمائی گئی دولت کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو مزید بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے اربوں روپے کی کریشن کے مقدمات نیب سے ایک فوٹو کاپی کی بنیاد پر ختم کرائے ہیں جس کے دوبارے کھلنے کے امکانات ہیں کیونکہ وزیر خزانہ نے نیب سے کوئی تصدیق نہیں کرائی ہے ۔
Blogger Comment
Facebook Comment