لاکھوں عوام فوجی ٹینکوں کا راستہ روک کر ان پر چڑھ گئے، ،،لاہور میں آدھی رات کوحکومت نے کیا کر ڈالا؟؟سب سے بڑی خبر


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی سنسنی آئے روز نہ صرف حکومتی جماعت بلکہ اپوزیشن اور عوامی حلقوں میں بھی بڑھتی جا رہی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ نے حکمران خاندان کے تین نسلوں کے کامیاب احتساب کے دعووں کو بڑی حد تک غلط ثابت کر کے مسلم لیگی حلقوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ اور یہ تاثر واضح طور پر سامنے آرہا ہے کہ وزیر

اعظم اور ان کی پارٹی سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے سے کچھ زیادہ پر امید نہیں ہے۔ اس لیے اپنے منصوبے کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے اپنی مرحلہ وار سیاسی حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نیوز 24نے رات کے بلیٹن میں ایک دھماکے دار خبر بریک کر دی ہے ۔جس کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر کچھ ایسے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔جن میں گزشتہ برس ترکی میں عوام کی جانب سے طیب اردوان حکومت کے خاتمے کی ترک فوج کی کوشش کو ناکام بنانے بارے تحریریں اور تصاویر آویزاں ہیں۔ چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پرمال روڈ پر اور گورنر ہاس کے سامنے بڑے بڑے بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔جن میں 2016میں ترکی کے عوام کی جانب سے طیب اردوان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے فوجی بغاوت کو کچلنے کی تحریک کی تصاویر اور تحریریں نمایاں دیکھی جا سکتی ہیں۔تصویروں میں ترکی کے عوام کو فوجی ٹینکوں کے اوپر سوار ہوتا ہوا اور نعرے بازی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ساتھ پیغام دیا گیا ہے کہ “عوام 2016میں جمہوریت کی حفاظت کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے “
۔مزید تفصیل کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے



Share on Google Plus

About khan g

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment