اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار دیتی ہے تو چوہدری نثار اور ایف آئی اے ہی احکامات پر عملدرآمد کرینگے ۔ڈاکٹر شاہد مزید تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوتی ہے تو سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا چوہدری نثار علی خان
اور اورایف آئی اے کی ذمہ داری ہوگی۔ڈاکٹرشاہدمسعودکے مطابق باقی حکومت چوہدری نثارکے اس فعل میں ان کاساتھ دے گی۔سینئرصحافی کے مطابق چوہدری نثارابھی سے گرفتاریوں کی تیاری کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیاسے نظریں چرارہیہیں۔انہوں نے کہاکہ عقلی بات ہے کہ جن کے خلاف مستقبل میں ایکشن لیناہے ان کے ساتھ بیٹھ کرعہدوپیماتونہیں کیاجاسکتا۔ نوازحکومت نے پانامہ کیس کے حوالے سے چھوٹے وکیلوں کی ایک ٹیم بنالی ہے وہ دلائل تیارکررہے ہیں لیکن چوہدری نثارصاحب ان چندلوگوں میں سے ہیں جومیاں صاحب کوتصادم نہ کرنے کامشورہ دیتے رہے ہیں ۔لیکن بیچ میں بہت سے ایسے درباری قسم کے جووزیربیٹھے ہیں وہ چوہدری نثارکے ہمیشہ خلاف رہے ہیں ۔اوروہ اس نقطہ نظرکے لوگ رہے ہیں جوکہتے ہیں کہ کرپشن توہونی ہی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں چوہدری نثارکے لیے بڑامتحان شرو ع ہونے جارہاہے چوہدری نثارکابینہ کے اجلاس میں نہیں آناچاہ رہے تھے ان کوشہبازشریف صاحب لے کرآئے اورجہاں تک میری اطلاع ہے ان کی وزیراعظم سے کوئی زیادہ بات چیت بھی نہیں ہوئی
Blogger Comment
Facebook Comment